لاہور (لاہورنامہ) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ جنگلی حیات صوبہ بھر میں غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے بھر پور سرگرم عمل ہیں .
صوبہ کے مختلف مقامات سے جنگلی طوطوں اور جنگلی بٹیر کے غیرقانونی شکار میں ملوث چھ شکاریوں کے چالانات،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بارڈر بیلٹ ایریا ہارون آباد ، چشتیاں اور منچن آباد سے مختلف کامیاب کارروائیوںکے دوران چھ شکاریوں کے چالانات مرتب کئے ۔
جنگلی طوطوں اور بٹیر کے غیرقانونی شکار میں ملوث دو شکاری منچن آباد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے اورجن کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پرمبلغ پینتیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیاگیا جبکہ دیگر چار کامیاب کارروائیوں کے دوران تحصیل ہارون آباد اورچشتیاں سے جنگلی طوطوں اور جنگلی بٹیر کے شکار میں ملوث چار افراد کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات مرتب کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔