بیجنگ (لاہورنامہ) چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے کہا ہے کہ ” تائیوان کی علیحدگی "کی مذموم کوششوں میں ملوث ادارے”تائیوان ڈیموکریسی فاؤنڈیشن”،”بین الاقوامی تعاون اور ترقیاتی فاؤنڈیشن” "جمہوریت” اور ” تعاون و ترقی” کی آڑ میں عالمی براداری میں تائیوان کی علیحدگی کی کوشش کررہے ہیں.
چین مخالف قوتوں کے اجتماع سے چائنیز مین لینڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عالمی براداری میں ون چائنا کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔چائنیز مین لینڈ نے مذکورہ اداروں کے خلاف تادیبی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، چائنیز مین لینڈ کی تنظیمیں ، کاروباری ادارے اور شخصیات مذکورہ اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کر سکیں گے اور قانون کے مطابق مذکورہ اداروں کو کسی بھی قسم کی خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں ، کاروباری اداروں اور شخصیات کے خلاف لازمی اقدامات کیے جائیں گے۔
چینی ریاستی کونسل کے ترجمان برائے دفترِ امورِ تائیوان، ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ متعلقہ درآمدی اور برآمدی ضوابط اور خوراک کے تحفظ کی ضروریات اور معیارات کے مطابق، متعلقہ محکمے نے تائیوان سے چائنیز مین لینڈ کو برآمد کیے جانے والے گریپ فروٹ، لیموں اور نارنگی سمیت دیگر پھلوں اور مچھلیوں کی کچھ اقسام کی درآمد کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
تائیوان کو قدرتی مٹی کی برآمدات کی معطلی کے حوالے سےچینی وزارت تجارت کے ترجمان سے سوال کیا گیا کہ کچھ کمپنیز تائیوان کو قدرتی مٹی برآمد کرنے کی پالیسی کے حوالے سے اپنی فکرمندی کا اظہار کر رہی ہیں کہ کیا اس کی برآمدی پالیسی میں کوئی ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے؟اس پر چینی وزارت تجارت کا کیا ردعمل ہے؟ وزارت تجارت کے ترجمان نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، تائیوان کو قدرتی مٹی کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدامات3 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔