نوم پنہ (لاہورنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاپانی ہم منصب ہیاشی یوشیما سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان جاپان کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں گزشتہ 70 سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ہیاشی یوشیما نے پاک جاپان تعلقات کو رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ روابط بڑھانے کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔