ارشد ندیم

سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے کامیابی قوم کے نام کردی

برمنگھم(لاہورنامہ) کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشدندیم نے اپنی کامیابی قوم کے نام کردی۔

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے سب سے لمبی نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے بتایا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے یہ کامیابی دلوائی۔

انھوں نے پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ لوگوں نے رات دیر تک جاگ کر دعائیں کی ہیں۔ ارشد ندیم نے کہا کہ 14 اگست کی وجہ سے یہ میڈل قوم کے نام کرتا ہوں۔ ریکارڈ سے متعلق انھوں نے کہا کہ انجری کے باوجود اچھی پرفارمنس دی۔ ڈاکٹرز نے بہت ساتھ دیا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے سہولیات کی بدولت یہ کامیابی ملی۔