بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا کہ جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی عسکری نوعیت کی حقیقی جنگی مشقیں، امریکہ اور تائیوان کی ملی بھگت اور اشتعال انگیزی کے خلاف بھرپور ردعمل اور واضح انتباہ ہیں۔
وو چھیان نے کہا کہ تائیوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے، چین امریکہ اور ڈی پی پی حکام کو خبردار کرتا ہے کہ چین کی وحدت کےعمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نےخودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کے لیے جنگ کی تربیت اور تیاری جاری رکھی ہوئی ہے اور تائیوان کی علیحدگی کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض امریکی سیاستدانوں کی جانب سے ایک چین کےاصول کو چیلنج کرنے کی سازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔
ریاستی کونسل کے دفتر برائے امورِ تائیوان کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ حالیہ دنوں کچھ امریکی سیاستدانوں کا چین کے علاقے تائیوان کا دورہ ، امریکہ کے تائیوان کے معاملے پر کیے گئے اس کے وعدوں کی خلاف ورزی اور جان بوجھ کر آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک اور مثال ہے۔ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
کچھ امریکی اہلکاروں نےنینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان کے سنگین نتائج سے سبق نہیں سیکھااور ڈی پی پی نےبار بارچین مخالف قوتوں کو تائیوان کی علیحدگی کے لیےآمادہ کیا ہے، جس سے یہ بات پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے کہ امریکہ، چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کررہا ہے اور ڈی پی پی حکام تائیوان کی علیحدگی کے لئےامریکہ پر انحصار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ہمارا عزم پختہ ہےاور ہمیں اس پر عالمی برادری کی بھرپورحمایت بھی حاصل ہے۔