علاقائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات

فرانس کی جانب سے ون چائنا پالیسی کو سرا ہتے ہیں،وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے مشیر برائے خارجہ امور ایما نویل بونے کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

وانگ ای نے امور تائیوان کے حوالے سے چین کے پختہ مؤقف کی وضاحت کی اور فرانس کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر مسلسل عمل درآمد کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور "تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوت نے بار بار آبنائے تائیوان میں صورتحال کو تبدیل کیا ہے ، ایک چین کی پالیسی کو کھوکھلا کیا ہے اورآبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کو سنگین خطرے سے دوچار کیا ہے۔ چین کا اپنے جائز حقوق کے دفاع اور بڑے بحران کو روکنے کے لیے جوابی اقدام فطری ہے۔

بونے نے کہا کہ فرانس حالیہ عالمی اور علاقائی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔ فرانس نے ہمیشہ فرانس۔ چین جامع تزویراتی شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے۔فرانس ہمیشہ سے ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چین کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے احترام سے متعلق فرانس کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔امید ہے کہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے آبنائے تائیوان میں استحکام کو برقرار رکھا جائے گا۔