سنکیانگ میں ترقی

سنکیانگ میں ترقی کے دس برس، یورو ٹرینوں کی تعداد 6,242

بیجنگ (لاہورنامہ) سنکیانگ میں منعقدہ سنکیانگ میں ترقی کے دس برس کے موضوع پر ہونے والی پریس کانفرنس کے مطا بق سنکیانگ کی اہم ترقی اور کھلے پن کے پلیٹ فارم کی تعمیر میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، اور بیرونی دنیا کے لیے ابتدائی طور پر ایک بڑا راستہ تشکیل دیا گیا ہے۔

چین- یورو ٹرینوں کی تعداد 6,242 تک جاپہنچی ہے، جن کی اوسط سالانہ شرح نمو 55.1 فیصد ہے۔ سنکیانگ نسبتاً بند اندرون علاقے سے کھلے علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سنکیانگ کے محکمہ ریلوے کے اعدادوشمار کے مطابق، اس وقت چین-یورو ٹرینوں کے 57 طے شدہ راستے سنکیانگ میں ہرگوس اور الاشنکاؤ کی ڈرائی پورٹس سے گزرتے ہوئے 19 ممالک اور خطوں تک پہنچتے ہیں۔ نقل و حمل کے ذریعے منتقل کئے جانے والے سامان کی فہرست میں کپڑے ،الیکٹرانک مصنوعات، مشینری سمیت دو سو سے زیادہ اقسام کی اشیا شامل ہیں۔