لاہور :لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کو دندان شکن جواب اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت و مسلح افواج نے یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، اس کے باوجود پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، بھارت کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہونا چاہیے کہ آج کے دور میں معاشیات جنگوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی، ملک کی سرحدوں کا دفاع مسلح افواج کے ہاتھوں میں جبکہ معاشی سرحدوں کا دفاع پاکستان کی تاجر برادری کرے گی کیونکہ مضبوط معیشت مضبوط دفاع کی ضمانت ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ساری دنیا کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ وہ خطے میں جنگ کی آگ بڑھانے کے درپے ہے جبکہ پاکستان نے قیام امن کے لیے 70ہزار قیمتی جانوں اور 123ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بڑی اچھی طرح واضح کردیا ہے کہ پاکستان تمام وسائل کا حامل اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس کے باوجود پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لہذا بھارت جنگ کی آگ بھڑکانے کے بجائے غربت کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل پر توجہ دے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM