سروس ٹریڈ فیئر

چین کا سروس ٹریڈ فیئر ، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا اہم پلیٹ فارم

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کا بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلہ2022 31 اگست سے بیجنگ میں شروع ہو چکا ہے۔رواں سال میلے کے دوران خدماتی شعبے میں تعاون و ترقی اور سبز اختراع کے حامل مستقبل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اہم سرگرمی کےموقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مبارکباد بھی دی ہے۔ ایک اہم موڑ پر جب عالمگیر وبا بدستور شدید ہے، عالمی معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے، اور بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

ایسے میں مقررہ شیڈول کے مطابق اس سروس تجارتی میلے کے انعقاد نے چین کے کھلے پن کے اعتماد اور عزم کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے۔گزشتہ دس سالوں میں، چین کی درآمدی خدمات کی مالیت 4 ٹریلین ڈالر سے زائد ہو چکی ہے۔

2012 کے پہلے سروس ٹریڈ فیئر سے لے کر 2022 کے میلے تک، ان دس سالوں میں یہ سرگرمی چین کی سروس ٹریڈ کی ترقی کے لیے ایک "بیرومیٹر” اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔