درآمدات و برآمدات

چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 27.3 ٹریلین یوان رہی، کسٹمز

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے جنرل کسٹمز ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ،رواں سال پہلے 8 مہینوں میں چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 27.3 ٹریلین یوان رہی ،جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ان میں برآمدات میں 14.2 فیصد جب کہ درآمدات میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی رہا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت میں 20.2 فیصد کا اضافہ ہواہے۔