لاہور(لاہورنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرا دی۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 29ستمبر کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے درخواست میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 13ارب 63کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی مجموعی لاگت 137ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24روپے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ ایران سے 20روپے فی یونٹ بجلی در آمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20روپے فی یونٹ رہی، 27پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔