فیاض چوہان

عوام سیلاب ،مہنگائی سے پریشان ہیں اور وزیر اعظم بیرونی دوروں پر ہیں، فیاض چوہان

لاہور(لاہورنامہ)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام سیلاب اور مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور وزیر اعظم بیرونی دوروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،انہیں کسی صورت عوام کی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ مہنگائی سے پوری قوم کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مہنگائی سے تنگ آکر مزدور طبقہ خودکشیاں کر رہا ہے۔ لوگوں کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت اعیاشیاں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا مشن صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنا ہیں۔

کرپٹ امپورٹڈ حکومت کے تمام چیلے اپنے مشن میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ جس مقصد کے لئے یہ لوگ حکومت میں آئے ہیں وہ مشن انکا پورا ہو رہا ہے۔ عوام کی ان کو نہ کبھی فکر تھی اور نہ ہے۔ یہ مفاد پرست ٹولہ ہے جو کہ اپنے اقتدار کو طول دے کر ملک کو لوٹنا چاہتا ہے۔ ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ الیکشن جلد نہ ہوئے تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔

ہمارا مطالبہ شفاف اور جلد الیکشن ہیں جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔امپورٹڈ حکومت کے دور میں کرائم کی شرح، بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب مسائل کی وجہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت ہے۔کرپٹ مافیا سے نجات میں ہی ملک کی بقا ء ہے۔