اسلم اقبال

رانا شمیم کا جھوٹا بیان حلفی، پراپیگنڈا کوئین کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، اسلم اقبال

لاہور( لاہورنامہ)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل درحقیقت کرپٹ ٹولے کیلئے ایک اور این آر او ہے،این آر او ٹو کے تحت احتساب عدالتوں سے کرپشن کے ریفرنس واپس ہونا شروع ہوگئے ہیں.

ریفرنسزکی واپسی سے رجیم چینج سازش بھی بے نقاب ہوگئی، نیب ترمیمی بل سے احتساب کا عمل دفن ہوگیا، برسوں سے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو ریلیف مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق جج رانا شمیم کی جھوٹے بیان حلفی پر معافی سے پراپیگنڈا کوئین کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ظالمانہ پالیسیوں سے غریب دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگاہمارے کارخانے بند، مزدور اور کسان بے حال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی لیڈر عمران خان ہی فلاحی ریاست کے قیام کا مشن پورا کرسکتے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے چوروں پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے 10ارب روپے اکھٹے کئے، پاکستان تحریک انصاف مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔