اسلام آباد ۔:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ٹکراو خطے اور دنیا میں عدم استحکام پیداکرے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں جنگ کی صورت میں دنیا کی ہار اور انتہا پسندی کی جیت ہوگی۔ کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
![محاذ آرائی](http://www.lahorenama.com/wp-content/uploads/2019/02/fawad-ch-3-556x320.jpg)