امریکی نمائندہ خصوصی

بلاول بھٹوسے امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید کی ملاقات

واشنگٹن(لاہورنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

دوران ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹونے سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے امریکی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ ارکان کانگریس وسینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو معروف امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔