شی جن پھنگ

چینی قوم عظیم نشاۃ ثانیہ کے راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں آنے والے "نشاۃ ثانیہ کے مجموعہ ” کے لیے ایک دیباچہ لکھا ہے جس کا عنوان ہے "چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھیں”۔

"نشاۃ ثانیہ کے مجموعہ ” میں 1840 میں افیون کی جنگ کے بعد سے چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے نصب العین سے متعلق اہم دستاویزات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس میں قومی ترقی ،قومی نشاۃ ثانیہ اور عوام کی خوشحالی کے حصول کے لیے چینی کمیونسٹوں کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی عوام کے تاریخی نقشوں کو ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔یہ چینیوں کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تاریخی منطق، نظریاتی اساس اور ثقافتی تناظر کو ظاہر کرتا ہے۔

نشاۃ ثانیہ کے مجموعہ میں پانچ جلدیں شامل ہیں جن میں سے پہلی تا تیسری جلدیں مستقبل قریب میں شائع ہو نگی۔