لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔جمعرات کو شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی جس میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے رمضان شوگرمل اورآشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کاکیس بنایا، گرفتاری کے دوران اپنی بیگناہی کے ثبوت دئیے، نیب درخواست ضمانت کے دوران بھی مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا۔جس پر عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر درخواست ضمانت منظورکرلی لہذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کاحکم دیا جائے ۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM