بیجنگ (لاہورنامہ) "گلوبل ٹائمز” نے تازہ ترین رپورٹ کے حوالےسے کہا کہ چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی سائبر حملے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی ، جس کا مقصد چین کی مرکزی بنیادی تنصیبات پر قابو پا کر چینی صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا ۔
اس میں چین کے حساس افراد کی معلومات بھی شامل ہے۔ ان معلومات کو جمع کر کے خفیہ ذریعے سے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے صدر دفتر تک واپس بھجوایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جون میں چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی پر بیرونی ملک سے سائبر حملہ کیا گیا۔ستمبر میں چین کے متعلقہ اداروں کی تحققات کے مطابق یہ حملہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کیا گیا۔