اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
ایون فیلڈ ریفرنس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں ، تمام چوری حلال ہوگئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔
لگتا ہے کہ نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ جس رفتار سے شریف خاندان کو این آر او 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے،آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔