جلو بوٹینکل گارڈن

جلو بوٹینکل گارڈن تتلی گھرعوام الناس کیلئے کھول دیا گیا

لاہور(لاہورنامہ)ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کے احکامات پر جلو بوٹینکل گارڈن میں بنا تتلی گھر3 سال کے بعد عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا۔

تتلی گھر
گوجرانوالہ گرلز ہائی سکولوں کے بچوں کے ٹرپ کو مفت تتلی گھر کی سیر کروائی گئی

گوجرانوالہ گرلز ہائی سکولوں کے بچوں کے ٹرپ کو مفت تتلی گھر کی سیر کروائی گئی۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کاکہنا تھا کہ جلو بوٹینکل گارڈن میں تتلیوں کا گھر قابل دید اور ایک بہترین تفریح ہے۔

سینکڑوں تتلیوں پر مشتمل منفرد اور خوبصورت تتلی گھر شہریوں کیلئے پی ایچ اے کا انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے تتلیوں کی نشوونما کے ساتھ ان کی بہترین پرورش کا انتظام بھی کریگا۔ ہارٹیکلچر کے ساتھ تتلی گھر جیسی تفریح شہریوں کو فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔