لاہور(لاہورنامہ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے مذہبی ٹورازم کے فروغ کا آغاز کر دیا , تاریخی کٹاس راج مندر میں اسی مناسبت سے نیشنل کالج آف آرٹس – پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا نے خصوصی پینٹنگز تیار کیں .
اس موقع پر بورڈ ممبرز ڈاکٹر سہیل رضا , ڈاکٹر جویریہ سہروردی , سیکرٹری PMEIF رانا محمد عارف , ایڈمن آفیسر ذیشان رمضان گورسی سمیت دیگر افسران و اقلیتی رہنما موجود تھے طلبا نے بورڈ کے اس اقدام کو خوب سراہا .چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے پاکستان کے سافٹ امیج میں مزید بہتری آئے گی .
بوڑڈ ممبرز ،ڈاکٹر سہیل رضا و جویریہ سہروردی کا کہنا ہے کہ مذہبی ٹورازم وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا.بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیرمین بورڈ کے احکامات کی روشنی میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں, مندر کے پوجاری اور دیگر ہندو رہنماوں نے مذہبی ٹورازم کے فروغ کو اجاگر کرنے کے عمل کی تعریف کی.
طلبا نے تاریخی اہمیت کے حامل مندروں ,گورودواروں اور دیگر مقامات کو پینٹنگ کی زینت بنایا. اس موقع پر شرکت کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گے جس پر طلبا نے خوشی کا اظہا کیا .