لاہور(لاہورنامہ) سیشن عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر بیلٹ پیپر چھپانے اور پھاڑنے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
ایڈیشنل سیشن محمد جمیل نے پنجاب اسمبلی میں بیلٹ چھپانے اور پھاڑنے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ،عدالت نے فریقین وکلا کے سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں عدالت نے ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا مشہود نے سائفر کو پبلک ڈاکومنٹس قرار دے دیا، اور وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کو چیلنج دیا کہ اگر ہمت ہے تو چوہدری پرویز الہی سیشن ختم کر کے دکھائیں۔