پیٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نئی قیمت کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے جاری کرد ہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت دو روپے پچاس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر کردیا گیا جب کہ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 75.03 روپے سے بڑھ کر 77.53 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ 82 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 31 فی لیٹر ہوگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔