ٹیکنالوجی اور تجارتی مسائل

امریکہ ٹیکنالوجی اور تجارتی مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے، ماؤ نینگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ تجارت کے اس اعلان سے متعلق پو چھا گیا کہ وہ چپس پر نئے برآمدی کنٹرول نافذ کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ تکنیکی بالادستی کو برقرار رکھنے کے تحت، امریکہ نے چینی کمپنیوں کو روکنے کے لیے بدنیتی سےبرآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے۔

اس عمل نے منصفانہ مسابقت کے اصول اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات، بلکہ امریکی کاروباری مفادات کو بھی متاثر کرتا ہے۔