سونیا حسین

اداکارہ سونیا حسین کی نئی فلم دادل کی پہلی جھلک جاری

لاہور(لاہورنامہ)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی فلم دادل سے اپنی پہلی جھلک جاری کردی۔اداکارہ سونیا حسین نے فلم سے اپنی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں محض خوف کیخلاف مزاحمت نہیں ہوں، میں وہ ہمت ہوں جس کا زندگی نیشاید کبھی تصور بھی کیا ہو، میں حیا بلوچ ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ گینگسٹر کرائم تھرلر فلم دادل سے اپنی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کررہی ہوں، میری پیشکش لیاری سے تعلق رکھنے والی ابھرنے کی قوت سے مالامال اور ہمت کی حقیقی عکاس جنگجو کی کہانی، آپ کی دعاں کی ضرورت ہے۔

یہ فلم لیاری کی مشہور باہمت باکسر حیا بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ادکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ فلم دادل کے ہدایت کار اور مصنف ابوعلیحہ ہیں، نیہا لاج کی پیشکش یہ فلم آئندہ برس عید الفطر پر دنیا بھر کے سنیماز میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔