سارہ احمد, بھکاری مافیا

چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم پر بھکاری مافیا کے حملہ کا نوٹس اور شدید مذمت، سارہ احمد

لاہور(لاہورنامہ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کا اپنی ٹیم پر حملے کا نوٹس اور شدید مذمت کی ہے۔ "چائلڈ پروٹیکشن کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے۔

تشدد کا نشانہ بنانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے میں ملوث افراد کی پنجاب سیف سٹی کے کیمروں اور موبائل ویڈیوز سے شناخت کرکے ان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سے رابطہ ، ایس پی سٹی کی جانب سے فوری ایکشن ملوث افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.