اعظم نذیر تارڑ

آرمی چیف کی تعیناتی میں صدر مملکت کاکوئی کردار نہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں صدر مملک کاکوئی کردار نہیں، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے. اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی ، صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں.

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سیاست کرنے کی کوشش سے بازرہے ہیں، چیف آف سٹاف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر مملکت کا کوئی کردار نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی ، بلکہ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے ، ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت مقاصد کے حصول کیلئے معاملے کو سیاستی رنگ دے رہے ہیں ۔