بیجنگ (لاہورنامہ) 132 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کوانگ جو تجارتی میلہ) کا آن لائن آغاز ہوگیا۔
اس سال کے میلے کی نمائش میں تین حصے شامل ہیں: آن لائن ڈسپلے پلیٹ فارم ، سپلائی اور پروکیورمنٹ ڈاکنگ سروس ، اور سرحد پار ای کامرس زون ۔ نمائش میں 35،000 سے زائد چینی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جو کہ پچھلے میلے کے مقابلے میں 9،600 سے زائد کا اضافہ ہے۔
رواں سال سے اس میلے کے آن لائن پلیٹ فارم کی سروس کی مدت 10 دن سے بڑھا کر 5 ماہ تک کر دی جائے گی ۔