شہباز شریف

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو گواہوں کے بیانات کی کاپی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پرنیب سے جواب طلب کر لیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر شہباز شریف کو گواہوں کے بیانات کی کاپیوں کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ احتساب عدالت کو 18 فروری کو گواہان کی بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دی،احتساب عدالت نے درخواست مسترد کر دی،آئین کے تحت اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا دفاع اورشفاف ٹرائل ہر ملزم کا آئینی حق ہے،استدعا ہے کہ احتساب عدالت کے نقول فراہم نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،جس پر عدالت نے نیب کو تین مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔