لاہور:صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کو صحت مند طرز زندگی کے اصولوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا تا کہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں اوردوسروں کو بھی حفظان صحت کے اصولوں سے با خبررکھیں،یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکولوں میں جدید اصلاحات کا نفاذ تحریک انصاف کا اہم ایجنڈاہے اور ہماری کوشش ہے کہ سرکاری سکول اپنے بلند معیار تعلیم اور بہترین نصاب کی بنا پر پہچانے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ سکولوں میں اصلاحات کا جامع پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور صحت مند طرز زندگی سے روشناس کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو اس بات کی بھی آگاہی دی جائے گی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تا کہ صحت مند نوجوان نسل پروان چڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے۔مراد راس نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے شرح خواندگی کو سو فیصدتک لے جانا ہو گا اورچائلڈلیبر کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت سرکاری سکولوں میں عالمی ماڈلز کو اپناتے ہوئے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا تا کہ پاکستانی طالبعلم اکیسویں صدی کے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔وفد نے صوبائی وزیر کو یونیسف کے واش پروگرام اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔بعد ازاں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گلبرگ کے علاقے میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف فروغ تعلیم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے نعرے کو عملی شکل دیں گے۔ اساتذہ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔اس حوالے سے نصاب میں اقبالیات اور دینی تعلیمات شامل کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کی تربیت پر بھر پور توجہ دیں۔ صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈر طالبعلموں کو میڈلز پہنائے، اعزازی شیلڈز اور تعریفی سرٹفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر طالبعلموں نے ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے۔دریں اثناء صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گلبرگ کے علاقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی یقینی بنائیں گے۔صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM