اسلام آباد(لاہورنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نےدفعہ 144کی خلاف ورزی کا کیس اور دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی.
انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی،عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31اکتوبر تک منظور کر لی۔