مشترکہ خوشحالی

چینی طرز کی جدیدیت تمام لوگوں کے لیے مشترکہ خوشحالی کی جدیدیت ہے

بیجنگ (لاہورنامہ)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی وضاحت کے لئے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

مشترکہ خوشحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلیسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن یے لی نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت تمام لوگوں کے لیے مشترکہ خوشحالی کی جدیدیت ہے۔

چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی بنیاد اور اس کا جوہر ، چین میں امیر اور غریب کے مابین زیادہ فرق کو قبول نہیں کرسکتا ۔ یہ ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنایا جائے، انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی جدیدیت کے عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے، اور قومی ترقی کے ثمرات کو اپنی شراکت سے تمام افرادِ معاشرہ میں بانٹیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتےہوئے کہا کہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے، ہمیں کیک بنانے اور کیک تقسیم کرنے کے درمیان تعلقات کو مناسب طریقے سے حل کرنا ہوگا. ایک طرف ، ہمیں کیک کو بڑا اور بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوسری طرف، یہ ضروری ہے کہ ترقی کے دوران دولت جمع کرنے کے طریقہ کار کو معیاری بنانے، اور پولرائزیشن کو روکنے کے لئے عقلی ادارہ جاتی انتظامات کے ذریعے کیک کو اچھی طرح سے تقسیم کیا جائے.