عمران خان, عوام کا سمندر

جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے، عمران خان

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے، کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ہوگا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق اپنا مشاہدہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں اور جی ٹی روڈ پر بھی ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ہوگا؟۔