ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور (لاہورنامہ) الحمراء آرٹس کونسل نوجوانوں کو فنون لطیفہ کے شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کرنے والا صف اول کا ادارہ بن چکا ہے،وائس آف پنجاب کے آڈیشن کے لئے تمام تیاریاں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اس خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے آل پنجاب گائیکی مقابلہ وائس آف پنجاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ آل پنجاب مقابلہ گائیکی میں بڑی تعداد میں نوجوان گلوکار شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس میں گائیکی مقابلہ وائس آف پنجاب کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وائس آف پنجاب میں حصہ لینے کے لئے پنجاب بھر سے 500نوجوان آرٹسٹ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔موسیقی کے مقابلے کے آڈیشن کا آغاز آج مورخہ 02نومبر 2022کو سہ پہر 1بجے الحمراء ہال نمبر دو میں ہوگا۔3نومبر کو سیمی فائل جبکہ 4نومبر کو وائس آف پنجاب کا فائل مقابلہ منعقد ہوگا۔مقابلہ جتنے والے کو ایک لاکھ،دوسری پوزیشن کے لئے 50جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔