کلین کیمپس ایمبیسڈر

ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام ”کلین کیمپس ایمبیسڈر” پروگرام کی تقریب کا انعقاد

لاہور (لاہورنامہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ کے زیر اہتمام ”کلین کیمپس ایمبیسڈر” پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ کیمپس میں طالبات کو صفائی کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا.

جس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمرکا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مقصد لاہور شہر کو دنیا کا صاف ترین شہر بنانا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا کلین کیمپس ایمبیسڈر پروگرام صفائی مشن کو پروموٹ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی کلین کیمپس ڈرائیو کامیابی سے جاری ہے۔عالمی اداروں کی طرف سے کلین کیمپس ایمبیسڈر مُہم کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔رواں سال 50 ہزار طلباء و طالبات کو کلین کیمپس ایمبیسیڈر بنانے کا ہدف ہے۔کلین کیمپس مُہم تعلیمی اداروں میں صفائی کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی صفائی مُہم ہے بلکہ یہ کلین کیمپس مُہم تعلیمی اداروں میں صفائی کے حوالے سے بڑی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

شہریوں کو ناصرف بین الاقوامی معیار کے مطابق صفائی سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں صفائی آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے سے مستقبل کے معماروں کی تربیت بھی کر نے کے لیے کوشاں ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے عوام میں شعور اُجاگر کر رہے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی تقریب کا آغاز کلام پاک، نعت اور قومی ترانے سے کیا گیا۔کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے صفائی کی اہمیت کے بارے میں لیکچر دیا،جبکہ خصوصی آگاہی مہم کے تحت 50 سے زائد طالبات کو کلین کیمپس ایمبیسڈر بنایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر منتخب ہونے والی کلین کیمپس ایمبیسیڈرز کے ہمراہ صفائی آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمرکا مزید کہنا ہے کہ ہم سب نے مل کر اپنے شہر لاہور کو صاف بنانا ہے، طلباء وطالبات اپنے کیمپس، گھر اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ شہر لاہور میں صفائی طلباء و طالبات کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔