اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے وزیر آباد سے اہم راہنما امتیاز باگڑی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امتیاز باگڑی کی گرفتاری بلاجواز، خلاف قانون اور سیاسی انتقام ہے ۔
عطاء تارڑ نے کہاکہ عمران خان تصادم اور خانہ جنگی کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقامی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، مقابلہ کرنا جانتے ہیں ،پارٹی امتیاز باگڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ڈٹ کر ان کا ساتھ دے گی۔