لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ، تناؤ کی کیفیت سے ملکی معاشی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
کاروباری سرگرمیاں تجارتی امور،دوکانیں مارکیٹں بازار بری طرح متاثر ہورہے ہیں ملکی قومی سیاسی قیادت کے درمیان تناؤ زدہ حالات، معاشی بحران پر عدم توجہ اور غیر سنجیدگی سے ملکی معاشی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ملکی معاشی مسائل مہنگائی، غربت، بے روزگاری سے پیدا ہونے والے معاشی ، معاشرتی نقصانات کے ازالہ کے لیے موثراقدامات کیے جائیں۔ لانگ مارچ، احتجاجی تحریکیں کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے اور اس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سرمایہ کاری کیلئے موافق حالات سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
راجہ وسیم حسن نے کہا کہ احتجاجی تحریکوں سے سرمایہ کاری کا عمل رک گیا ہے اس لیے حکومت سرمایہ کاری کے لیے موافق حالات پیدا کرے تاکہ ملک سے غربت،بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا لانگ مارچ سے ملک میں افراتفری اور خوف کی فضاء قائم ہے میڈیاکے ذریعے اس کی نشریات دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے جس سے دنیا بھر کے صنعتکار منفی اثر لے رہے ہیں اس لیے حکومت تاجر برادری کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات کرے اور انہیں مذاکرات کی میز تک لایا جائے تاکہ ملک میں بے یقینی کی فضا کا خاتمہ ہوسکے۔