فواد چوہدری

امریکی سازش کا بیانیہ چھوڑنے والا مقف،غلط رپورٹنگ کا نتیجہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ چھوڑنے والے مقف کو غلط رپورٹنگ کا نتیجہ قرار دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا نے عمران خان پر حملے پر سخت ردعمل دیا، ہم امریکا سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکا ہمیں غلام نہ سمجھے، رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں، فنانشل ٹائمز میں اوریجنل الفاظ کچھ اور تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم امریکا سے بہت اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم امریکا سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں غلام نہ سمجھیں، ہمیں ان سے وہی تعلقات چاہئیں جو ان کے بھارت سے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تعلقات خراب نہیں ہیں، عمران پر حملے پر امریکا نے مضبوط ری ایکشن دیا، خفیہ ملاقاتوں کا ایشو نہیں ہے، ہمارے لوگ امریکی سفارت خانے میں بلانے پر ضرور جائیں گے، ان سے دشمنی نہیں مگر وہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں۔