لاہور(لاہورنامہ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کی افواہوں پر کہا ہے کہ افواہ افواہ ہوتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ، اگر پرویزالٰہی مل لیں گے تو کونسی قیامت آ جائے گی ۔
ملاقات کی افواہوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر خبر ہوتی تو سامنے آ جاتی ہے، (ن) لیگ والوں کا تو کاروبار زندگی ، سیاست سب افواہوں،جھوٹے پراپیگنڈے اور کنفیوژن پھیلانے پر مبنی ہے ۔ صدر عارف علوی اسحاق ڈار سے مل رہے ہیں اگر پرویز الٰہی مل لیتے ہیں تو کونسی قیامت آ جائے گی ، ہم ان سے مل سکتے ہیں وہ نہیں مل سکتے ؟
عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ، اگر ملاقات ہو گی تو چودھری پرویز الٰہی علی الاعلان سامنے لائیں گے، ملاقات ہوئی نہیں ہے اس لئے پراپیگنڈا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔