عمر سرفراز چیمہ

این آر او ٹو سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے، عمر سرفراز چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) پنجاب حکومت کے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ حیرت ہے این آر او ٹو سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے.

سلیمان شہباز کے والد نے کلین چٹ دلانے کیلئے ڈگی سمیت سب حربے استعمال کیے،اربوں روپے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے تھا مگر کرپٹ ٹولہ لٹیروں کو پروٹوکول دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہوگئے ہیں ،شریف فیملی نے معاشرے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا زہر گھولا ،شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانیاں زبان زد عام ہیں،اسحاق ڈار نے برملا اعتراف کیا کہ وہ شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا ،شریف خاندان ایون فیلڈ ،مے فیئرز کے اربوں روپے کے اثاثوں کے ثبوت آج تک جمع نہیں کرواسکا۔

ا نہوں نے کہا کہ شریف خاندان 16 ارب کی ٹی ٹیز کے واضح ثبوتوں کے باوجود این آر اوٹوسے بچ نکلا ،ٹی ٹیز کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر متعلقہ کرداروں کو ہمیشہ کیلئے خاموش کروادیا گیا ،شریف خاندان سسلین مافیا کا پیروکار ہے جو ملک کیلئے زہر قاتل ہے،عمران خان مافیا کو اس لیے کھٹکتا ہے کہ وہ اشرافیہ کی کرپشن کے خلاف واحد دیوار ہے۔ انہوںنے کہا کہ قوم جاگ چکی ہے ،مافیا کے دن گنے جا چکے،عوامی طاقت سے امپورٹڈ ٹولے کو بھگا کر دم لیں گے۔