اسلام آباد (لاہورنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 ہزار مچلکوں کی عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا.