لاہور(لاہورنامہ)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے پرامن انعقاد کے لئے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔
کرسچین کمیونٹی کے تعاون اور بین المذاھب ہم آہنگی سے کرسمس و دیگر تقریبات محفوظ بنائیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں، کرسمس بازاروں، پارکوں سمیت اہم مقامات پر05 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 06 ایس پی،35ڈی ایس پیز، 83ایس ایچ اوز،189اپر سب آرڈینیٹس مختلف پوائنٹس پرتعینات ہوں گے جبکہ 85 لیڈی پولیس اہلکار گرجا گھر آنے والی خواتین کی سرچ کے فرائض انجام دیں گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت ریاست اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تمام تر سکیورٹی انتظامات کی خود سپر ویژن کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے جانے والے 05 کرسمس بازاروں،پارکوں، تفریح گاہوں پر 500 سے زائد پولیس جوان تعینات کئے گئے ہیں۔کرسمس کے دوران گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی 130سے زائد ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔
سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ سینئر پولیس افسران تمام حفاظتی انتظامات بار بار چیک کریں،تعینات عملے کو خود بریف کریں۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے حکم دیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی جائے۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر مورچے لازمی تعمیر ہوں اور تعینات سنائپر چوکنا رہیں۔
کرسچین آبادیوں اور گرجا گھروں کے اطراف میں خصوصی سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ چرچز انتظامیہ کے نامزد رضا کاروں کو سرچ اینڈ چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہلڑ بازی،شراب کی فروخت،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔
کرسمس سے قبل کچی اور زہریلی شراب کی پروڈکشن، سپلائی روکنے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔شراب کے دھندے میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے،ڈور ناکنگ جاری ہے