شی جن پھنگ, عوام کی خواہشات میری توجہ

شی جن پھنگ کا سال نو پر پیغام، عوام کی خواہشات میری توجہ

بیجنگ (لاہورنامہ) دو ہزار چودہ سے لیکر اب تک چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے مسلسل نو سالوں سے سال نو کے پیغامات جاری کئے ہیں۔ ان پیغامات میں انہوں نے عام شہریوں کا بہت خیال رکھا۔

ان کے پیغامات میں بچوں کی تعلیم، بزرگوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی، مریضوں کے علاج اور کسانوں کی فصلوں وغیرہ کا تذکرہ عام ملتا ہے، جو عوام کے لئے ملک کے صدر مملکت کی محبت کا بھرپور اظہار ہے۔

گزشتہ سالوں میں شی جن پھنگ نے غریب باشندوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کی زندگی مجموعی طور پر بہتر ہوتی جار ہی ہے، تاہم ہمیں ہر وقت ان غریب ترین لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

دو ہزار انیس کے سال نو کے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت ڈیلیوری ورکرز، صفائی کرنے والے اور ٹیکسی ڈرائیور جیسے لاکھوں محنت کش اپنے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ہمیں خوشحال زندگی فراہم کرنے والوں اور اس کا تحفظ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے۔

خوشحال اور بہتر زندگی کی عوام کی جستجو ہمیشہ شی جن پھنگ کی اولین ترجیح رہی ہے۔دو ہزار چودہ میں نئے سال کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا اصلاحات کو آگے بڑھانے کا مقصد ملک کو مزید مضبوط بنانا، سماج کو مزید منصفانہ بنانا اورعوام کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

نئے دور کے گزشتہ دس سال میں عوام کو اولین ترجیج دینے کے نظریات کی بدولت چین میں تعلیم، روزگار، علاج معالجے اور کمزور لوگوں کی مدد سمیت دیگر شعبوں میں زبردست ترقی حاصل ہوئی ہے۔آٹھ سال کی مسلسل جدو جہد سے دس کروڑ انتہائی غریب لوگوں کو غربت سے چھٹکارہ حاصل ہوا، نسبتاً خوشحال معاشرے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی گئی ، چین دنیا بھر میں تعلیم، سماجی ضمانت اور صحت کا سب سے بڑا نظام قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

دو ہزار اکیس میں عوام کی اوسطاً قابل استعمال آمدن پنتیس ہزار یوان سے تجاوز کر گئی جس میں دو ہزار بارہ کے مقابلے میں اسی فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
شی جن پھنگ کے ایک موقع پر کہا کہ ہمارا نصب العین عظیم ہے اور سادہ بھی۔ یعنی تمام چینی عوام کو خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے۔

دو ہزار بائیس کے سال نو کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہشات میری توجہ رہیں گی اور میں عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرتا رہوں گا۔میں بھی دیہی علاقوں سے وابستہ ہوں اور مجھے غربت کا شدت سے احساس ہے۔

نسل درنسل کی کوششوں سے غریب لوگوں کو اچھا کھانا، گرم کپڑے، رہائش اور طبی بیمہ کی سہولیات میسر ہیں۔ ہم عوام کو خوشحال زندگی کی فراہمی کے حوالے سے حاصل شدہ کامیابیوں سے کبھی مطمئن نہیں ہو سکتے اور آگے راستہ بدستور طویل ہے۔