چین کی معیشت

چین کی معیشت میں مجموعی طور پر تیزی متوقع ہے، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم

بیجنگ (لاہورنامہ)نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق 2023 میں، چین پچھلے سال کی پالیسیز کی ہم آہنگی اور ربط کو مضبوط بنائے گا، دو ہزار بائیس کی دوسری ششماہی میں جاری کردہ پالیسی پر مبنی ترقیاتی مالیاتی اقدامات کے فروغ، تنصیبات کی ترتیب نو اور بہتری نیز مینوفیکچرنگ کے شعبے میں وسطی اور طویل مدتی قرضوں کو توسیع دینے جیسی پالیسیز جاری رکھے گا ۔

اس دوران ، کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی جائے گی، مختلف طریقوں سے شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا ۔رہائش گاہوں کی بہتری، نئی توانائی کی گاڑیاں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات جیسے شعبوں میں کھپت کی حمایت کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ اہم شعبہ جات اور تھوک میں ملنے والی اشیاء میں کھپت کی مسلسل بحالی کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی ۔

چین2023 میں بھی مارکیٹ تک رسائی کے لئے غیر معقول پابندیوں اور پوشیدہ رکاوٹوں کو عبور کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اہم قومی حکمت عملی سے متعلق منصوبوں میں نجی کاروباری اداروں کی شرکت کو فروغ دے گا، تاکہ نجی معیشت کی ترقی میں پیش رفت کی جا سکے ۔