امریکی قونصل جنرل

کمشنر لاہور محمد عامر جان سے امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکانیول کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد عامر جان سے امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو ٹاون ہال آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔

امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول نے کہا ”مجھے لاہور سے محبت ہے لاہور لاہور اے“۔پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ لاہور تاریخی و قدیم شہر اور دوستانہ مزاج کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔

لاہور کی مضبوط ثقافت، تاریخ، سیاحت، ادب کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سی بی ڈی اور روڈا پراجیکٹس لاہور کے گیم چینجر منصوبے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے لاہور میں ترقیاتی، تجارتی، ثقافتی سرگرمیوں اور ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے باہمی رابطے کو سرگرم رکھیں گے۔ صحت مند ماحول اور آبادی میں توازن لاہور کے بڑے چیلنجز ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول کو لاہور کی تاریخ پر مرتب کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول نے کمشنر لاہور کو ہوائین شرٹ کی منقوش شیلڈ پیش کی۔ ملاقات میں سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری،اے سی آر سید منور عباس بخاری۔ پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔