ملتان (لاہورنامہ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام اور ہائی لینڈ(Highland) ڈویلپرز کے ڈی ایچ اے ملتان میں مشترکہ منصوبے ہائی لینڈ (Highland)ولاز کی لانچنگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برئیگیڈئیر شعیب انور کیانی تھے۔
اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کےاسوسی ایٹ ڈائیرکٹرسیلز ملتان رانا فرخ ندیم،ہائی لینڈ ڈویلپرز کی جانب سےبرئیگیڈئیر رضوان اللہ سعید،میجر لطف اللہ سعید ،سید زاہد، سید رضا حسنسمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برئیگیڈئیر شعیب انور کیانی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے نے ملک کی رئیل اسٹیٹ کو نئی بلندیوں سے روشناس کروایا ہے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ڈی ایچ اے نے جو نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں، آج تقریباً تمام ہاوسنگ سوسائٹیز اُن کو اپناتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے ملتان کا فائدہ اس شہر کو نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی پوری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ہوگا ۔
زمین ڈاٹ کام کےاسوسی ایٹ ڈائیرکٹرسیلز ملتان رانا فرخ ندیم کا کہنا تھا کہزمین ڈاٹ کام ملک بھر میں تعمیراتی منصوبوں سے منسلک ہے اور لوگوں کی محبت اور اعتماد ہی ہے جو ہمیں مزید منصوبوں پر کام کرنے کا حوصلہ دیتا ہے ۔ا ُن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان میں رئیل اسٹیٹ کی اچھی خاصی استعداد ہے اور ہم مستقبل میں مزید جدید اور منافع بخش منصوبے اس شہر میں متعارف کروانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ہائی لینڈ(Highland) ڈویلپرز سے سید رضا حسن نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر سرزمین اولیاء کی سب سے شاندار لوکیشن اور مناسب قیمت پر ولاز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس منصوبے کی سب سے اہم بات اس کا ڈی ایچ اے ملتان میں تعمیر ہونا ہے، جو کہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش ہے۔