اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ فیصلے کی توہین ہے۔انہوں نے کہاکہ کیس کی تاریخ 17جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف مقرر کر کے فیصلہ دیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔