اسلام آباد (لاہورنامہ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں، ادویات اور تیل کی بھی قلت ہونے والی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں، ادویات اورتیل کی بھی قلت ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر ریلیز کرے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے، جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے، انرجی سیکٹرمیں 123ارب روپے شارٹ فال ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، ہم اس خراب معاشی صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونا چاہئیں، ملک میں ڈالر نہیں ہوگا تو ہر چیز کی قلت ہو جائے گی، ڈالر کی قیمت مستحکم کی جائے۔