چو چھنگ کنگ, مٹی اور پانی

چین میں بزرگوں کے لئے ویکسی نیشن کی شرح مزید بلند کی جائےگی، می فنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ایک معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین میں کووڈ ۱۹کی روک تھام کو کلاس بی مینجمنٹ قرار دینے کے بعد آئندہ طبی علاج کو یقینی بنانا کلیدی کردار ادا کرےگا۔

چین کی ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام و کنٹرول میکانزم کی پریس کانفرنس میں ترجمان نے چین میں اہم گروہوں بالخصوص بزرگوں، حاملہ خواتین ، بچوں اور دائمی امراض کے حامل لوگوں کے تحفظ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی صحت کی نگرانی اور درجہ بند خدمات کو صحیح معنوں میں یقینی بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی فوری معلومات، جلد رابطہ اور جلد علاج کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اس سلسلے میں شدید امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے گرین چینل کھولنے کے ساتھ ساتھ مغربی طب اور چینی روایتی طب دونوں کو بروے کار لانا ہوگا۔

می فنگ نے کہا کہ بزرگوں کے لئے ویکسی نیشن کی شرح مزید بلند کی جائےگی تاکہ ان کے شرح انفیکشن اور شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر خاص طور پر دیہی علاقوں میں طبی خدمات اور طبی علاج کو یقینی بنایا جائےگا.