لاہور (لاہورنامہ) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیرقیادت محکمہ کا صوبہ میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے آبگاہوں اور ویرانوں میں بھی غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب جاری ہے.
جس کے تسلسل میں چشمہ بیراج اور منکیر ہ میں مرغابی اور جنگلی خرگوش کے 07شکاریوں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سرگودھا ریجن میاں محمد اختر کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف بھکر نے تحصیل منکیرہ سے جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 05شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی رو سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف چشمہ بیراج ویٹ لینڈ پراجیکٹ میانوالی سیدعلی عثمان بخاری نے ایک خفیہ ا طلاع کی بنیاد پر چشمہ بیراج علی ولی جھبرایریا میں ایک لکڑی کی بوٹ کا تعاقب کیاتو اس میں سوار 2آدمی جو کہ مرغابی کے غیرقانونی شکار میں مشغول تھے کچے کے جنگل کی آڑ میں کشتی چھوڑ کرجنگل میں فرار ہوگئے جس پر کشتی اور اس میں پانچ ذبح شدہ مرغابیاں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔